اسلام آباد(پی این آئی)قومی خزانے کے دیوالیہ ہونے کے خدشے کے باعث سرکاری ملازمین پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ وزارت ہاوسنگ کے ماتحت پی ڈبیلو ڈی افسران اور ملازمین تنخواہوں سے محروم ہوگئے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ افسران کہتے ہیں فی الوقت پوری تنخواہ نہیں دی جا سکتی، مہنگائی کے دور میں آدھی تنخواہ دی گئی، اس سے ہمارا گزار نہیں ہو سکتا۔
ملازمین نے وزیر اعظم شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت ہماری روٹی بھی چھین رہی ہے، ہمیں فوری تنخواہیں دی جائیں۔ان کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں میں اربوں خرچ کیے جا رہے ہیں مگر تنخواہوں کے پیسے نہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں