عمران خان نے ایک اور رہنما کو پارٹی سے نکال دیا

کراچی(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کراچی کے علاقے لیاری سے منتخب رکن قومی اسمبلی عبدالشکور شاد کی بنیادی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔تحریک انصاف سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ارسلان تاج نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ عبدالشکور شاد کی بنیادی رکنیت ختم کر دی گئی۔

ارسلان تاج نے بتایا کہ عبدالشکور شاد کی رکنیت پارٹی کے قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ختم کی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر ان کی رکنیت ختم کی گئی۔یاد رہے کہ عبدالشکور شاد نے بطور رکن قومی اسمبلی استعفے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت نے ان کے استعفے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں