کابل میں پاکستانی سفارتکار پر قاتلانہ حملہ، تشویشناک خبر آگئی

کابل (پی این آئی) افغانستان کے دارالحکومت افغانستان میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ ہوا ، فائرنگ سے سفارتخانے کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا۔پاکستانی سفارتخانے پر فائرنگ قریبی عمارت سے کی گئی ، حملے میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی محفوظ رہے جبکہ ناظم الامور کے گارڈ فائرنگ سے زخمی ہو گئے ، سکیورٹی گارڈ کے سینے پر تین گولیاں لگیں جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

جمعہ کی تعطیل کے باعث سفارتخانے میں زیادہ رش نہیں تھا ، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب پاکستانی ناظم الامور چہل قدمی کر رہے تھے ، گولی ناظم الامور کے انتہائی قریب سے گزرتی ہوئی گارڈ کو لگی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق فوری طور پر پاکستانی عملے کو وطن واپس لایا جا رہا ہے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کابل میں اپنے ہیڈ آف مشن پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں