لاہور (پی این آئی) وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کر دئیے۔ پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کی دستخط شدہ سمری چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے کر دی۔
وزیراعلی پنجاب پرویز الٰہی نے گذشتہ روز عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ پرویز الٰہی نے مونس الٰہی اور ایم این اے حسین الٰہی کے ہمراہ زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے مستقبل کے بارے میں حتمی مشاورت کی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہر طرح سے تیار ہیں، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے، عمران خان جب حکم دیں گے تو اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نااہلوں کا ٹولہ ہے، 13 جماعتوں کے پاس نا تو عددی اکثریت ہے اور نا ہی ان کے اندر اتنا حوصلہ ہے کہ وہ تحریک عدم اعتماد پیش کریں، اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گے، پرویز الہیٰ نے اسمبلی تحلیل معاملے کو سیاسی صورتحال میں موثر طریقے کے ساتھ جوڑنے کا مشورہ دیا، پرویز الہیٰ نے کہا کہ اسمبلیوں سے استعفوں کا فیصلہ عمران خان کا ہے،جس کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اسمبلیاں تحلیل، مستعفی ہونے پر ملک کو عام انتخابات کی طرف جانا چاہئیے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے قبل پی ڈی ایم کو آئینی آپشنز استعمال کرنے دیں۔
پی ڈی ایم کے پاس پنجاب میں عدم اعتماد کے لیے مطلوبہ ارکان نہیں۔جبکہ مونس الہیٰ نے بھی کہا تھا کہ جیسا عمران خان چاہیں گے ویسا ہی ہو گا۔ عمران خان کو ملاقات میں یقین دلایا ہے کہ یہ وزارت اعلیٰ ان کی امانت ہے جب وہ چاہیں گے پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں