شکریہ آپ نے میری بات سن لی، عمران خان کی پیشکش پر فیصل واوڈا کا حیران کن ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش پر سابق پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا ردِعمل آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا کہ سر آپ کا شکریہ آپ نے میری بات سن لی، مذاکرات کی دعوت دے دی، یہی راستہ ہے سیاست کی بند گلی سے نکلنے کا،فیصل واوڈا نے کہا کہ پہلے بھی آپ سے کہا تھا کہ صوبائی حکومتیں نہیں ٹوٹ سکیں گی اور سانپوں کو اللہ حافظ۔

فیصل واوڈا نے اس قبل یہ بھی کہا تھا کہ سر آپ کے حکم اور خواہش کے مطابق نہ تو پنجاب حکومت ٹوٹتی نظر آ رہی ہے نہ کے پی حکومت۔ نظام ایسے ہی چلتا رہے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ سر بند گلی سے نکلیں ٹیبل پر بیٹھیں اورسسٹم میں رہتے ہوئے اس نظام کو بدلیں۔منفی سیاست جو آپ کے ارد گرد سانپ کر رہے ہیں اس کا کوئی فائدہ نہیں- یہ سانپ پہلے ہی لے ڈوبیں ہیں۔خیال رہے کہ عمران خان نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ملک کی معیشت ٹھیک کرنے کے لیے کوئی روڈ میپ نہیں۔ ہم ان کو موقع دے سکتیں ہیں کہ یہ ہمارے ساتھ بیٹھیں اور بات کریں۔ ہم نے بہت کوشش کی مگر یہ عام انتخابات کا نام نہیں لیتے، یہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر عام انتخابات کی تاریخ دیں یا پھر ہم اسمبلیاں تحلیل کر دیں۔پنجاب اور کی پی کے اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو 66 فیصد ملک میں نئے انتخابات ہو گے۔

 

 

 

عمران خان نے کہا کہ سیاسی استحکام کیلئے فوری الیکشن کی طرف جانا ہوگا۔جب تک سیاسی استحکام نہیں آئے گا ملک میں معاشی استحکام نہیں آسکتا۔چئیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب نئی حکومت آئے گی تو ملک میں استحکام آئے گا۔ ق لیگ مکمل طور پر ہمارے ساتھ کھڑی ہے۔ پرویز الہٰی نے مجھے اعتماد دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں