بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو گرفتار کرکے کوئٹہ لے گئی

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں قید پارٹی کے سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے اسلام آباد سے اپنی تحولی میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہی اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹوئٹ کے کیس میں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا تھا۔سابق وزیر اعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اعظم سواتی کو سینے میں شدید درد اور سانس لینے میں دشواری کے بعد

صبح پمز (پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز)منتقل کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین عمران ،ان نے دعویٰ کیا کہ جب ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار کیا جا رہا تھا تو کوئٹہ پولیس نے انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کرا دیا اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ لے گئی۔سابق وزیر اعظم نے پی ٹی آئی سینیٹر کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ افسوس ہے کہ ہمارا نظام انصاف اعظم سواتی کے بنیادی انسانی حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے تیار نہیں۔سابق وفاقی وزیر اور تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا عدالتی فیصلہ اور میڈیکل رپورٹس آنے سے قبل ہی اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس کے حوالے کیا جانا شرمناک ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close