اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کروائیں گے، حکومتی اہم اتحادی جماعت کے سینئر مرکزی رہنماکااعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل روک نہ سکے تو الیکشن کروائیں گے، وفاق اور صوبوں کے الیکشن الگ الگ پہلے کبھی نہیں ہوئے، اب یہ تجربہ بھی کرکے دیکھتے ہیں۔ایک انٹرویومیں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم عمران خان کو انگیج کرنے سے نہیں ہچکچائے، دو چار مہینے پہلے یا بعد میں الیکشن ہوں تو کیا قیامت آئے گی۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ شرائط کے بغیر بات نہیں ہو سکتی،

عمران خان شرائط کے بجائے مطالبات پیش کریں تو بات آگے بڑھے گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ کیسے ممکن ہوگا کہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہوگی تو سندھ بھی مجبور ہوگا، سندھ اسمبلی کو تحلیل ہونے پر مجبور کیسے کیا جا سکتا ہے؟

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close