ڈاکٹر یاسمین راشد کا مولانا فضل الرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے خواتین کے حوالے سے گھٹیا زبان استعمال کی ان کے خلاف ایف آئی آر درج کروائیں گے۔اپنے ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے زیادہ گھٹیا انسان کوئی نہیں، خواتین اگر آزادی کی تحریک میں شمولیت نہ کرتیں تو شاید پاکستان آزاد نہ ہوتا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہماری طرف سے پٹیشن دائر ہورہی ہے، جو ظلم سواتی صاحب اور ان کے خاندان پر ہوا، ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ سوموٹو ایکشن لے، خواتین کی چادر اور چاردیواری کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ سارے پاکستان کی خواتین ہمارے ساتھ کھڑی ہوئی ہیں۔پی ٹی آئی کی سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کو شرم آنی چاہیے۔ 25مئی کو عورتوں اور بچوں پر زیادتی کسی کے سامنے ڈھکی چھپی نہیں، رانا ثنااللہ جو سلوک تم نے کیا وہ ریکارڈ پر موجود ہے۔ اس طرح کے ظلم کے ضابطے ہم نہیں برداشت کرسکتے۔یاسمین راشد نے مزید کہا کہ اس وقت معیشت کا بیڑہ غرق ہوگیا ہے، ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، استعفوں پر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ 2 دفعہ وزیراعلی نے اعلان کیا ہے عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کردوں گا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close