زرداری نے چوہدری شجاعت کے پائوں پڑ کر خط لکھوایا تھا، فواد چوہدری کا آصف زرداری کے انٹرویو پر جواب

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان تحریک انصاف فوا د چوہدری نے آصف زرداری کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھ ماری تھی کہ پنجاب میں حکومت نہیں بننے دیں گے، چوہدری شجاعت صاحب کے پائوں پڑ کر خط لکھوایا لیکن ایک بھی ایم پی اے ان کے کہنے میں نہیں آیا۔

جمعرات کو ترجمان پی ٹی آئی فوا د چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شریک چئیرمین پیپلز پارٹی و سابق صدر آصف زرداری کے انٹرویو پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری نے پہلے بھی بڑھ ماری تھیں کہ پنجاب میں حکومت نہیں بننے دیں گے، چوہدری شجاعت صاحب کے پائوں پڑ کر خط لکھوایا لیکن ایک بھی ایم پی اے ان کے کہنے میں نہیں آیا۔ انھوں نے کہاکہ قومی اسمبلی کے بیس لوگ پیسے لے کر بھی زرداری کے ساتھ کھڑے نہیں ہوئے پیپلز پارٹی کے پاس ووٹر دور امیدوار بھی نہیں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close