عمران خان کی گرفتاری یقینی ہے، سینئر ن لیگی لیڈر نے بڑا دعویٰ کر دیا

سیالکوٹ (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری یقینی ہے، میں اسے خود گرفتار کرواں گا۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے پر ابھی تک باب بیٹے میں اتفاق نہیں ہوا، تین روز سے پرویز الہی بہانہ بنا کر اسلام آباد میں مقیم تھے، لاہور جاتے تو ان کو عمران خان سے ملاقات کرنا پڑتی اور مشکل فیصلے کرنے پڑتے۔

وزیراعلی کے اسمبلی تحلیل کرنے کے اختیارات کیا ہیں۔عطا تارڑ نے کہا کہ ڈیولپمنٹ فنڈ من پسند ٹھیکیداروں میں تقسیم کیے جارہے ہیں، اسمبلی تحلیل کرنے سے سب سے زیادہ فائدہ بطور سیاسی جماعت ہمیں ہوگا، انہوں نے دھاندلی کے ذریعے پنجاب اسمبلی تحلیل کی تو ہم عدالت جائیں گے۔رہنما مسلم لیگ نون نے کہا کہ پارٹی قیادت چاہتی ہے کہ اسمبلیاں آئینی مدت پوری کریں، اتحادی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، جلد لائحہ عمل سامنے لائیں گے، ہمارے وفد نے چیف جسٹس ہائیکورٹ سے ملاقات کی ہے، 18 ممبران کی معطلی کا کیس جمعے کو لگ گیا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے معطل اراکین کی بحالی کی استدعا کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close