اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفرکی تحقیقات کے سلسلے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 6 دسمبر کو دوبارہ طلب کرلیا۔ ایف آئی اے، وزارت داخلہ کے حکم پر امریکی سائفر کے معاملے پر تحقیقات کر رہی ہے، تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
ایف آئی اے افسر نے زمان پارک لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے استقبالیہ پر سمن کی تعمیل کرائی۔ایف آئی اے نے اس سے قبل بھی عمران خان کو طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے، عمران خان کو 7 نومبر اور شاہ محمود قریشی کو 3 نومبر کو طلب کیا گیا تھا تاہم عمران خان وزیرآباد حملےمیں زخمی ہونے کے باعث ایف آئی اے میں پیش نہیں ہوئے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں