الیکشن کمیشن میں عمران خان کے نااہل ہونے کا دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ توہین الیکشن کمیشن میں عمران خان ہرلحاظ سے نااہل ہوجائے گا،الیکشن کمیشن کوعمران خان نے اتنی گالیاں دیں کہ فیصلہ ان کے حق میں نہیں آسکتا،یہ دو جمع دو والا کیس ہے، ایک شخص کا بڑااثرورسوخ ہے جب کم ہوگا تو اسٹے آرڈر بھی ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں گورنر راج لگنے کا امکان بہت مشکل ہے،پرویزالٰہی کے پاس کوئی دوسری آپشن نہیں ہے، پنجاب مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی ہے، اس لیے ان کے پاس صرف پی ٹی آئی آپشن ہے، وہ کوشش کریں گے کہ اسمبلیاں نہ توڑی جائیں، پاکستان کی تاریخ میں جس نے بھی اسمبلیاں توڑی ہیں وہ پچھتایا ہے،آرمی چیف کی کمان تبدیل تقریب میں، میں نے پوچھا کہ چودھری صاحب کیا کررہے ہو، تو مجھے کہا کہ اللہ کے سپرد ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان جس ارادے سے اسلام آباد رہا تھااس سے نقصان ہوتا، عمران خان اگر اسلام آبا میں نہیں آیا تو اس نے ایک اسٹریٹجی بنائی کہ راولپنڈی میں رہ کر اتنا بڑا عوام کا ہجوم لے کر آؤں گا کہ ان کو مجبور کردوں گا کہ میری بات مانی جائے، ہم نے عمران خان کو ردعمل دینے پر مجبور کیا، لانگ مارچ اور جلسے میں مکمل خوف کا سماں تھا، لیکن اس ماحول کو پرامن بنانا کہ ہر آدمی آئے اس طرح کا ماحول بنانا ان کا کام تھا۔

انہوں نے جب لانگ مارچ شروع کیا تو گالیاں نکالیں کہ میں آرہا ہوں میں یہ کردوں گا ہم نے بھی پورا ردعمل دیا، یہ نفسیاتی ردعمل دیا جارہا تھا۔ اعظم سواتی نے خوف وہراس زیادہ پھیلایا وہ ویڈیو میں رو پڑے کہ میرے ساتھ یہ کیا گیا وہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ توہین الیکشن کمیشن میں عمران خان ہرلحاظ سے نااہل ہوجائے گا،الیکشن کمیشن کوعمران خان نے اتنی گالیاں دیں کہ فیصلہ ان کے حق میں نہیں آسکتا، اس میں دو جمع دو والا کیس ہے، پنجاب سے ایک جج صاحب کی تعیناتی ہونی تھی، میں نے کہا مخالفت کروں گا تو ایک شخص نے بہت اثرورسوخ استعمال کیا۔جب اس بندے کا اثرورسوخ کم ہوگا تو اسٹے آرڈر بھی ختم ہوجائے گا۔عمران خان کے نااہل ہونے سے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہے، ن لیگ چاہتی ہے نوازشریف آئندہ الیکشن میں مہم چلائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف 15کلو ہیروئن کا مقدمہ بنایا جو ٹرائل میں ہے، میں نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، اگر 15کلو ہیروئن ثابت نہیں ہوتی تو مقدمہ بنانے کا نوکریوں سے جائیں گے، میرے خلاف مقدمہ عمران خان نے خود بنوایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں