اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے معذرت کرلی ہے۔غریدہ فاروقی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہیٰ نے عمران خان سے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئےمعذرت کر لی ہے۔
ذرائع کیمطابق پرویز الہی نے عمران خان سے معذرت کر لی ہے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے اور کئی وجوہات میں سے چند ترقیاتی کاموں/فنڈز کا جاری ہونا؛ عام انتخابات میں پنجاب سے شکست کا امکان؛ ایم پی ایز کا نالاں ہونا/اسمبلی تحلیل بارے راضی نہ ہونا۔ اسی لئے پرویزخٹک بھی ملاقات میں شامل۔ pic.twitter.com/ujAL9Q5BgE
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) December 1, 2022
غریدہ فارقی کے مطابق چند ترقیاتی کاموں اور فنڈز کا جاری ہونا، عام انتخابات میں پنجاب سے شکست کا امکان، ایم پی ایز کا نالاں ہونا اوراسمبلی کی تحلیل بارے راضی نہ ہونا چوہدری پرویز الہٰی کی معذرت کی وجوہات ہیں۔ اینکر پرسن نے مزید کہا کہ اسی وجہ سے پرویزخٹک بھی ملاقات میں شامل تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں