پی ڈی ایم کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی امیدیں ختم ہوگئیں

لاہور (پی این آئی) پی ڈی ایم کی پنجاب میں گورنر راج لگانے کی امیدیں ختم ہوگئی۔۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے دل خوش کرنے کیلئے ہیں،اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کا حوصلہ ہے اور نہ ہی انکے پاس نمبرز پورے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے تحریک انصاف کے سنیئر رہنما پرویز خٹک نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور موجودہ حالات پر گفتگو کی گئی۔

 

 

 

اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا بھرپور جواب دیں گے،عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔پی ڈی ایم نا اہلوں کا ٹولہ ہے، جبکہ عمران خان نے 13 جماعتوں کی سیاست کو صفر کر دیا ہے۔ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد یا گورنر راج کے شوشے دل خوش کرنے کیلئے ہیں،اپوزیشن کے پاس عدم اعتماد کا حوصلہ ہے اور نہ ہی انکے پاس نمبرز پورے ہیں۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے دلوں میں بستے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close