الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے تیاریاں شروع کردیں، بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کردی ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ عام انتخابات میں خصوصی فیچرز پر مبنی بیلٹ پیپرز استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

 

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات میں واٹر مارک بیلٹ پیپرز کا استعمال کیا جائے گا، گزشتہ عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے، اس بار عام انتخابات کے لئے چوبیس کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپنے کا امکان ہے، ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 21 لاکھ سے زائد ہے، واضح رہے گزشتہ عام انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 11 کروڑ 82لاکھ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں