عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حکومت بھی پیٹرول سستا کرے، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبرآگئی

لاہور (پی این آئی ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی، حکومت بھی پیٹرول سستا کرے، لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبرآگئی۔۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے کے خلا ف شہری نے لاہور ہائیکور ٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ درخواست گزار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے، لیکن یہاں قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

 

 

 

 

وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنے سےمہنگائی برقرار رہے گی، پیٹرول کی قیمت کم نہ کرنا استحصال کرنے کے برابر اور آئین کے منافی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close