اسلام آباد (پی این آئی) قومی ادارے کے خلاف ٹویٹر پر ہرزہ سرائی کے الزام میں پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے آج عدالت کو کیس کی سماعت کے دوران بتایا کہ اعظم سواتی سے مزید پوچھ گچھ کی ضرورت نہیں ہےاس لیے ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا جائے۔
اس کے بعد عدالت نے سینیٹر اعظم سواتی کو جیل بھجوا نے کا حکم جاری کر دیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں