اسلام آباد (آئی این پی ) ادویات کے را مٹیریل اور میڈیکل ڈیوائسز کی پاکستان میں درآمد بند ہونے سے چند ہفتوں میں ادویات کے شدید بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا دعوی ہے کہ بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے ادویات کے را مٹیریل کی درآمد بند ہو گئی ہے۔ چیئرمین پی پی ایم اے ارشد محمود کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زبانی ہدایات پر مقامی بینک ایل سی نہیں کھول رہے، بینکوں کی جانب سے ایل سی نہ کھولنے سے پاکستان میں ادویات کا را مٹیریل نہیں آ رہا۔
ارشد محمود کا مزید کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ڈالرز کی کمی کے باعث مقامی بینک ایل سی نہیں کھول رہے، ادویات ساز اداروں کے پاس پیسے موجود ہیں مگر وہ را میٹریل نہیں منگوا پا رہے۔ چیئرمین پی پی ایم اے ارشد محمود کا کہنا ہے کہ ایل سی نہ کھلنے کے سبب پاکستان میں میڈیکل ڈیوائسز کی درآمد بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں