استعفے نہیں دیں گے، پی ٹی آئی پنجاب کے سینئر وزیر نے نئی حکمت عملی واضح کر دی

لاہور(آئی این پی)سینئر صوبائی وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ ہم استعفے نہیں دیں گے بلکہ اسمبلی تحلیل ہو گی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی میں تمام اراکین کی رائے سنی جائے گی ،ایک رائے تھی پہلے خیبر پختونخوا پھر پنجاب اسمبلی تحلیل کر دی جائے جب کہ دوسری رائے یہ تھی کہ دونوں اسمبلیوں کو ایک ساتھ تحلیل کر دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بغیر سیاست کچھ نہیں، وہ سیاست کا مرکز ہیں، عوام مائنس ون کامیاب نہیں ہونے دیں گے،۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ہر معاملے پر پارٹی میں مشاورت کرتے ہیں ،جمہوریت یہی ہے کہ اکثریتی رائے کو تسلیم کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ میری جتنی ملاقاتیں ہوئی ہیں سب ہی اراکین جلد الیکشن کروانے پر متفق ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close