لاہور (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت اور پنجاب کے چند رہنماؤں کی رائے بھی تقسیم ہے۔ مرکزی قیادت اسمبلی کی فوری جب کہ چند صوبائی وزراء جنوری فروری میں تحلیل چاہتے ہیں۔ ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کی مخالفت کے لیے پی ٹی آئی ایم پی ایز سے رابطہ کیا ہے۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کی 5 خواتین ایم پی ایز نے ن لیگ کے سابق وزیر سے ملاقات کی۔25 ایم پی ایز کو پنجاب اسمبلی تحلیل کی مخالفت پر تیار کیا جا رہا ہے۔ارکان کو کہا جائے گا کہ آپ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسمبلی تحلیل کرنے کی مخالفت کریں۔2 دسمبر کو یہ ارکان پارلیمانی پارٹی اجلاس میں عمران خان کے سامنے مخالفت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں