پنجاب حکومت کی مشکلات بڑھ گئیں، اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے دو آپشنز اکٹھے استعمال کرنے کا امکان

لاہور( این این آئی)اپوزیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لئے دو آپشنز اکٹھے استعمال کرنے کا امکان ہے ، ممکنہ طور پر جمعرات کو گورنر پنجاب وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے جبکہ اس کے کچھ دیر بعد وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی جائے گی۔

 

 

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آج جمعرات یکم دسمبر کو گورنر پنجاب کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا جائے گا اور اس کے چند گھنٹوں بعد تحریک عدم اعتماد بھی جمع کرا دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق اسی تناظر میں مسلم لیگ (ن) کے تمام اراکین کو لاہور پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close