کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات پر سابق رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟۔فیصل واوڈا نے ٹوئٹر پر بیان میں طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ کیا یہ وہی امریکی سفیر ڈونلڈ لو ہے جس نے سازش سے پی ٹی آئی کی حکومت گرائی؟ کیا اب ڈونلڈ لو سازش کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت واپس لانے والا ہے؟ کیا اب یہ ڈونلڈ لو ٹھیک ہوگیا ہے؟
حکومت گرانے کا بیانیہ پہلے ٹھیک تھا یا اب والا ماجرا کیا ہے۔فیصل واوڈا کو سوشل میڈیا پر امریکی سفارت کار ڈونلڈ بلوم کو امریکی سفیر ڈونلڈ لو سمجھنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی تھی۔ پی ٹی آئی نے سازش کے ذریعے اپنی حکومت ختم کرنے کا الزام ڈونلڈ لو پر عائد کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں