عمران خان نے جنرل ساحر اور جنرل عاصم کو مبارکباد میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی

اسلام آباد (پی این آئی )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جنرل ساحر شمشاد اور جنرل عاصم منیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر چیئرمین جوائنٹ چیفس اور آرمی چیف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ساتھ ہی قائداعظم کے خطاب کی کچھ لائنز شیئر کیں۔عمران خان نے کہ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ریاست کی طاقت عوام سے حاصل کی جاتی ہے،

امید ہے نئی قیادت 8 ماہ میں قوم اور ریاست کے درمیان عدم اعتماد کے فقدان پر قابو پائے گی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے ٹوئٹ میں قائداعظم کی تقریر کا اقتباس شامل کیا جس کے مطابق قائداعظم نے کہا کہ پالیسی معاملات طے کرنا سویلین کا کام ہے،یہ فوج کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔عمران خان نے اپنی ٹوئٹ میں قائداعظم کے خطاب کی غلط تاریخ لکھ دی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close