سیلاب زدگان کا امدادی سامان فروخت کرنے والا مختیار کار رنگے ہاتھوں گرفتار

میرپور خاص (پی این آئی) سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں غریب بے سہارا افراد کے لیے بھجوائے جانے والے امدادی سامان کو فروخت کرنے والے مختیار کار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلاب متاثرین کے کمبل اور دیگرسامان 4لاکھ میں فروخت کرنے والے تحصیل حسین بخش مری ضلع میرپورخاص کے مختیار کار قیوم لغاری کو اینٹی کرپشن نے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

قیوم لغاری سے متعدد کمبل اور دیگر امدادی سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close