فواد چوہدری امریکی سفیر کے پاس پہنچ گئے، ملاقات کے ایجنڈے کے بارے میں دلچسپ انکشاف

اسلام آباد(آئی این پی)سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفارتخانے میں ہونے والے ملاقات میں اہم ترین معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار سے ملاقات ذاتی نوعیت کی تھی۔

اس سے پہلے وزیراعلی خیبرپختونخوا نے امریکی سفیرکی عمران خان سے ٹیلیفون پربات کرائی تھی جبکہ پی ٹی آئی نے امریکی حکومت سے رابطہ بحالی کیلئے لابنگ فرم بھی ہائرکررکھی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف امریکی سازش کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اب وقت گزر چکا، ہمیں آگے کی طرف دیکھنا چاہیے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کہا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close