ملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی، حکومت اور اپوزیشن کا اپنے اپنے آپشنز پر غور

اسلام آباد(پی این آئی)عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے اعلان کے بعد ملکی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے، پنجاب حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے آپشنز کیلئے سرجوڑ لیے ہیں۔سیاسی محاذ میں قانونی ماہرین اہمیت اختیارکرگئے۔

 

 

 

ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے آئینی و قانونی ماہرین سے رابطے شروع کردیے ہیں اور عدم اعتمادکےطریقہ کار، اسمبلی کی تحلیل کے بعد وزیر اعلیٰ کے اختیارات جیسے معاملات پر مشاورت کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس معاملے پر بھی مشاورت کی جارہی ہے کہ گورنر، وزیراعلی کو آئین کے کس آرٹیکل کے تحت اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتےہیں؟ آئینی ماہرین کے ساتھ ساتھ اپوزیشن اتحاد کے ایک دوسرےکے ساتھ رابطے شروع ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جمعے کوعمران خان کی زیرصدارت پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کااجلاس اہمیت اختیارکرگیا ہے، اتحادی جماعت ق لیگ کے ارکان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، عمران خان جمعے سےقبل آئینی ماہرین سےاپنی مشاورت مکمل کرنا چاہتے ہیں، جمعے کو ہونے والا پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پنجاب کی سیاست کا تعین کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close