کراچی میں قتل کی لرزہ خیز واردات، ماں کو تین بیٹیوں سمیت زبح کر دیا گیا، قاتل کون نکلا؟

کراچی ( پی این آئی ) کراچی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں،واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر شمسی سوسائٹی میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے جہاں پر ایک گھر سے 4 لاشیں ملی ہیں۔تمام افراد کو چھریوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

چھریوں کے وار سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ساجد سدوزئی کے مطابق واقعے میں ایک مرد اور ایک خاتون زخمی بھی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعے میں ایک بچے کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔گھر سے دو خواتین اور دو بچیوں کی لاشیں ملی ہیں۔پولیس واقعے سے متعلق مزید تفصیلات اکٹھی کر رہی ہے، دوسری جانب شیخوپورہ میں پولیس نے بچوں کے دو اغوا کیسز میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا ،ایک کیس میں چچا مغوی بھتیجے کا قاتل نکلا اور دوسرے کیس میں مغوی بچے کے والد کا ملازم اور اس کے ساتھی اغواکار نکلے۔ایس پی انویسٹی گیشن شیخوپورہ عثمان منیرسیفی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 5 سالہ محمد علی کے اغوا کے بعد قتل کیس میں اس کاچچا ملوث پایا گیا، مقتول بچے کی لاش 6 نومبر کو مقامی نہر کیقریب سے ملی تھی۔ ایس پی انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم سلمان کی بیوی روٹھ کر میکے میں تھی، ملزم نے اسے منانے کیلئے بھائی کی مدد طلب کی، بھائی نے انکار کیا تو ملزم نے اسیکمسن بیٹے کو اغوا کے بعد قتل کردیا۔

دوسرے کیس میں 4 سالہ یاسین کو تاوان کے لیے اغوا کرنے والے 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا، ملزمان نے بچے کے والد سے 60 لاکھ روپے تاوان مانگا تھا۔ایس پی انوسٹی گیشن کے مطابق گرفتار ملزمان میں عرفان، فیصل، عبدالرحمان اور عاطف شامل ہیں، مرکزی ملزم عرفان مغوی بچے کے والد کا ملازم نکلا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close