اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اسد عمر نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ریٹائرمنٹ پر کہاہے کہ جنرل (ر)باجوہ اپنے پیچھے سیاسی انتشار ، بکھری ہوئی معیشت اور سب سے زیادہ بری چیز اپنے فیصلوں کے ذریعے عوام اور فوج کے درمیان اعتماد کے رشتے کو ٹھیس پہنچانے کی میراث چھوڑ گئے ہیں۔
Gen Bajwa leaves behind a legacy of political turmoil, a
shattered economy and worst of all a fracturing of the relationship of trust between the army and citizens, with his decisions.— Asad Umar (@Asad_Umar) November 29, 2022
پی ٹی آئی رہنما کا اپنے ایک اور ٹوئٹ میں کہناتھا کہ جنرل عاصم منیر کی اولین ترجیح قوم اور فوجی قیادت کے درمیان احترام و محبت کا رشتہ بحال کرنا ہے،اسد عمر کاکہناتھا کہ نہ یہ رشتہ یک طرفہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی طاقت اور جبر سے حاصل ہو سکتا ہے،پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ 8 ماہ کے فیصلوں نے اس رشتے کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے، ملک کا دفاع کرنے والے فوجی پر قوم آج بھی ناز کرتی ہے۔
جنرل عاصم منیر کی اولین ترجیح قوم اور فوجی قیادت کے درمیان احترام و محبت کا رشتہ بحال کرنا ہے. نا یہ رشتہ یک طرفہ ہو سکتا ہے اور نہ ہی طاقت اور جبر سے حاصل ہو سکتا ہے. 8 ماہ کے فیصلوں نے اس رشتے کو بری طرح ٹھیس پہنچائی ہے. ملک کا دفاع کرنے والے فوجی پر قوم اج بھی ناز کرتی ہے
— Asad Umar (@Asad_Umar) November 29, 2022
یاد رہے کہ جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سبکدوش ہونے والے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے جنرل عاصم منیر کے ہمراہ یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کی کمان سنبھال لی ، سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کمانڈ چھڑی ان کے حوالے کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں