پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کو کیسے گرایا جائے؟ ن لیگ نے فیصلہ کرلیا

لاہور (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن )نے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے خلا ف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نواز شریف اور حمزہ شہباز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں نواز شریف نے حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی بچانے کا ٹاسک دے دیا ہے ، پیپلز پارٹی سے ملاقات کے بعد جلدتحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔

 

 

 

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مشاورت کیلئے پیپلز پارٹی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ ماڈل ٹاون پہنچ گئے ہیں ، حسن مرتضی حمزہ شہباز سے اہم ملاقات کریںگے، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق پی ٹی آئی کے اعلان پر مشاورت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close