ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا پنجاب اسمبلی بچانے کیلئے ہر آپشن استعمال کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم شہباز شریف کے ترجمان و رہنما ن لیگ عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے اور اسمبلی بچائیں گے۔جیو نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی بچانے کا مشن لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ہر طرح کی تیاری مکمل ہے، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ نے تہیہ کیا ہےکہ ہر آپشن استعمال کریں گے، اسمبلی تحلیل ہونےسے بچائیں گے، حکومتی بینچوں پر اراکین سے بھی رابطے تیز کریں گے۔

اس موقع پر پی پی رہنما حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہوں گے، بہت جلد لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close