کراچی شوکت خانم ہسپتال کا اسٹرکچر مکمل، عوام کے لیے کب تک کھل جائے گا؟اعلان کر دیا گیا

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی پاکستان کا سب سے بڑا ٹراسٹری کئیر کینسر ہسپتال ہو گا۔ تکمیل کا کام شروع ہو چکا ہے،دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا، عوام کے تعاون کی ضرورت ہے،کراچی ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے۔سابق وزیر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرانہوں نے بتایا کہ شوکت خانم ہسپتال کراچی کا اسٹرکچر مکمل ہو گیا ہے،

کراچی کا کینسر ہسپتال لاہور کے ہسپتال سے دگنا بڑا ہے، انہوں نے لکھا کہ یہ پاکستان کا سب سے بڑا ٹراسٹری کئیر کینسر ہسپتال ہو گا، ہسپتال کی تکمیل کا کام شروع ہو چکا ہے،دسمبر 2023ء تک کھل جائے گا، منصوبے کو بروقت مکمل کرنے کیلئے ہمیں آپ(عوام) کے تعاون کی ضرورت ہے، چیئرمین تحریک انصاف نے لکھا کہ کراچی ، اندرون سندھ اور بلوچستان کے لوگوں کو کینسر کا علاج فراہم کرنا ہے،ہسپتال مکمل کرنے کیلئے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے لوگوں پر بھروسہ کر سکتا ہوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں