لاہور(پی این آئی)پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکلات کا سامنا ہے،ذرائع کا بتانا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے یا اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر حکمران اتحاد کو آئینی و قانونی مشکل کا سامنا ہے،ذرائع پنجاب اسمبلی کے مطابق 4 ماہ سے جاری اسمبلی اجلاس کے باعث عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جا سکتی، عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کے لیے اسمبلی کا جاری اجلاس ختم کرنا ضروری ہے،ذرائع کا کہنا تھا کہ رولز آف پروسیجر کے تحت اجلاس ختم کرنے کا اختیار صرف اسپیکرکے پاس ہے اور تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے بھی رواں سیشن کا خاتمہ ضروری ہے،ذرائع پنجاب اسمبلی کا بتانا تھا کہ وزیراعلی کے خلاف سابقہ تحریک عدم اعتماد 41ویں سیشن کے پارلیمانی بزنس کا حصہ تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں