لاہور (پی این آئی) پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے دور میں حکومتی اخراجات کی مد میں اربوں روپے مالیت کی بے ضابطگیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ لاہور سے سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ 65 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں بزدار دور حکومت کے حکومتی اخراجات 3 ارب روپے مالیت کی بے ضابطگیاں ہیومن ریسورس جبکہ اربوں روپے کی ہیرا پھیری اضافی ادائیگیوں اور سرکاری سامان کی خریدو فروخت کی مد میں بھی سامنے آئی ہے جس سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں