عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تفتیش کیوں رک گئی؟ پریشان کن صورتحال

لاہور (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی تحقیقات کا سلسلہ رک گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس سے تفتیش میں پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش کرنے والی جے آئی ٹی سے سی پی او لاہور غلام محمود کی معطلی کے بعد جے آئی ٹی کا کام بند ہو چکا ہے اور تفتیش کا سلسلہ رک گیا ہے ۔ پولیس کے سینئر افسر غلام محمود ڈوگر کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کے کل سات اجلاس منعقد ہوئے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جے آئی ٹی کے نئے سربراہ کے لئے ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پنجاب سلطان احمد چوہدری کا نام سرفہرست ہے اور محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جلد نئے جے آئی ٹی کے سربراہ کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close