عمران کا اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ، زمان پارک میں ہونیوالے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

لاہور(آئی این پی)پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر تحریک انصاف کی قیادت نے آئندہ لائحہ عمل کے لیے زمان پارک میں سر جوڑ لئے،عمران خان کے زیر صدارت پی ٹی آئی سینئر لیڈر شپ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں پنجاب، کے پی کے اور سندھ سے لیڈر شپ شریک ہوئی، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، فواد چودھری، وزیر اعلی کے پی کے محمود خان، شفقت محمود، تیمور جھگڑا، علی امین گنڈا پور، علی ظفر ایڈووکیٹ، بابر اعوان، جمشید چیمہ، اعجاز چودھری، فردوس شمیم نقوی، عثمان بزدار، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان شریک ہوئے،

اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عاطف خان، عمر ایوب، سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، میاں محمود الرشید، سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب، قاسم سوری اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شریک ہوئے،بابر اعوان اور علی ظفر کی طرف سے اجلاس کے شرکا کو آئینی اور قانونی معاملات پر بریفنگ دی گئی، اسمبلی سے مستعفی ہونے کے لئے آئینی مرحلہ سے آگاہ کیا گیا، اجلاس میں حکومت مخالف تحریک کے مزید آپشنز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close