قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات سے متعلق بیان، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تردید کر دی

اسلام آباد(آئی این پی) ترجمان الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی بیان جاری کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صحافی کے سوالات پر الیکشن کمیشن کے ترجمان کے جوابات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا گیا۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے سے آفیشلی کوئی بیان جاری نہیں کیا،ایک صحافی کو سوالات کے جوابات معلومات کے لئے دئیے گئے جنہوں نے الیکشن کے حوالے سے قانون اور رولز پر سوالات کئے تھے اور ایک صوبائی و اسمبلی حلقے کے الیکشن پر خرچے کے حوالے سے بھی استفسار کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close