شیخ رشید لاس اینجلس کو راولپنڈی بنا بیٹھے، شیئر کی گئی ویڈیو کا پول کھل گیا

لاہور (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید لاس اینجلس کو راولپنڈی بنا بیٹھے، ان کی شیئرکی گئی ویڈیو کا پول کھل گیا۔مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید کی جانب سے ہیوی ٹریفک کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں ابرارالحق کا پارٹی نغمہ اب جاگ اٹھا ہے یہ دیس ہمارا چل رہا ہے۔شیخ رشید کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھ کر یوں گمان ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو 26نومبر کو پاکستان تحریک انصاف کے سیاسی جلسے کے دوران بنائی گئی ،

جس میں عوام کی بھر پور شرکت دکھا کر مذکورہ جلسے کو کامیاب قرار دینے کی کوشش کی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے اس ویڈیو سے یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے کے دوران بھی ٹریفک میں تعطل نہیں دکھایا گیا۔لیکن اب انکی اس ویڈیو کی حقیقت تمام سوشل میڈیا صارفین کے سامنے آگئی۔در حقیقت یہ فضائی فوٹیج امریکی ریاست لاس اینجلس کی ہے جو 5 سال قبل 2017ء میں تھینکس گیونگ کی تعطیلات سے قبل سامنے آئی تھی۔جب تہوار کی تعطیلات سے قبل لاس اینجلس کے باسی گھنٹوں ٹریفک جام میں پھنسے رہے تھے۔اب شیخ رشید نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرکے لاس اینجلس کو راولپنڈی بتانے کی ناکام کوشش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close