نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کرکٹ کے دلدادہ نکلے، پرانے محلے دارنے بچپن کا دلچسپ واقعہ سنا دیا

راولپنڈی(پی این آئی) نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر کے پرانے محلے داری نے انکشاف کیا ہے کہ جنرل عاصم منیر بچپن میں بہت تیز باولنگ کرتے تھے ۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں جنرل عاصم منیر کے آبائی علاقےراولپنڈی ڈھیری حسن آباد جا کر رپورٹ بنائی جس میں بتا یا گیا کہ جنرل عاصم منیر اپنے محلے میں کرکٹ کھیلا کرتے تھے ،ان کے والد اور بہن بھائی سب حافظ قرآن ہیں۔

 

 

 

 

 

اس محلے کا ہر فرد جنرل عاصم منیر کے آرمی چیف بننے پر خوش ہے۔ایک پرانے محلے دار نے بتا یا کہ جنرل عاصم منیر اپنے بچپن میں اسی محلے میں کرکٹ کھیلتے تھے اور بہت تیز باولنگ کراتے تھے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close