عمران خان کے اسمبلیوں سے نکلنے کے اعلان کے بعد پہلی صوبائی اسمبلی جس کے تمام پی ٹی آئی اراکین نے استعفے دیدیئے

کراچی(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے تمام ارکان اسمبلی نے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کر دیئے ۔ذرائع کاکہناہے کہ پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان کو تمام ارکان کے استعفے موصول ہو گئے ،پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی خرم شیر زمان نے تمام ارکان کے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کاکہناہے کہ تمام اراکین سندھ اسمبلی کے استعفے حلیم عادل شیخ کے پاس ہیں ۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 26نومبر کو راولپنڈی جلسے میں اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کیا تھا، ان کاکہناتھا کہ کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں رہ سکتے، پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close