ہم آپکے ساتھ ہیں، پنجاب حکومت گرانے اور سینیٹ میں تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے آصف زرداری کو بڑی یقین دہانی کروادی گئی

اسلام آباد (پی این آئی)آصف علی زرداری اور ایم کیو ایم کے وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔آصف زرداری اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات میں سینیٹ میں ممکنہ عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ایم کیو ایم وفد نے ہر ممکن تعاون اور ساتھ مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔

سابق صدر آصف زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے کنوینر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ملاقات کی،ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق،سینٹر سلیم مانڈی والا اور ڈاکٹر عاصم بھی موجود تھے۔اس موقع پر کراچی کی سیاسی صورتحال اور آئندہ بلدیاتی انتخابات پر بات چیت کی گئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ حکومت میں ہم تمام اتحادیوں کوساتھ لے کر چل رہے ہیں،یہی ہماری کامیابی ہے۔خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم حکومت میں اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ملاقات میں سینیٹ میں ممکنہ عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی، جبکہ سینیٹ میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد کی ٹائمنگ پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ایم کیو ایم پاکستان نے آصف زرداری کو ہر ممکن تعاون اور مل کر چلنے کی یقین دہانی کرائی۔ یاد رہے اس سے پہلے یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ سابق صدر آصف زرداری نے اب لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ، حکمران اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگیا ، تبدیلی کا مشن آصف زرداری کو سونپ دیا گیا۔سابق صدر آصف زرداری نے اب لاہور میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا، آصف زرداری اب مشن لاہور پر کام شروع کریں گے۔

بتایا گیا ہے کہ حکمران اتحاد پنجاب میں تبدیلی کیلئے سرگرم ہوگیا،جس کیلئے حکمران اتحاد نے آصف زرداری کو مشن لاہور کا ٹاسک سونپ دیا۔ آصف زرداری آئندہ چند روز میں مشن لاہور کیلئے روانہ ہوں گے اور کچھ روز لاہور میں ہی قیام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں