پنجاب اور کے پی کے اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو کیا ہو گا؟ وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کر دیا

اسلام آباد(پی این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہوئی تو وہاں نیا الیکشن ہو جائے گا۔انہوں نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان قانون اور آئین کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کرتے رہے ہیں۔عمران خان نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے ان کی ساری چالیں اور کارڈ پٹ گئے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جب صوبائی اسمبلی سے استعفی دیں گے تو دیکھ لیں گے کتنے لوگ استعفی دیتے ہیں۔پی ٹی آئی کے آدھے سے زائد لوگ رابطے میں ہیں کہ استعفے منظور نہ کرنا۔خواجہ آصف نے کہا اگر خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں تو دونوں اسمبلیوں میں نیا الیکشن ہوجائے گا۔چوہدری پرویز الہی نے سیاست میں کبھی لمبا چوڑا رسک نہیں لیا ،پرویزالٰہی ہمیشہ بھاری پلڑے کی طرف ہی ہوتے ہیں۔۔جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے تمام اسمبلیوں سے استعفوں کے اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس آج (پیر کو )طلب کرلیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کے مطابق عمران خان کے زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے استعفے دینے سے متعلق حکمت عملی زیر غور آئے گی، پیر کو پی ٹی آئی لیڈرشپ اجلاس کے بعد پارلیمانی اجلاسوں سے عمران خان مشاورت کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار پیدا نہیں کرنا چاہتے۔

معاشی حالات پہلے ہی برے ہیں توڑ پھوڑشروع ہو گئی تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے، ہم ملک میں تباہی مچانے کے بجائے کرپٹ نظام سے باہر نکلیں گے، اسلام ا?باد نہیں جائیں گے، ہم اس کرپٹ سسٹم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ تمام اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کرتے ہیں۔ وزرائے اعلیٰ سے بات کی ہے، پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد تاریخ کا اعلان کرونگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close