مٹیاری موٹروے فراڈ کیس، اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے کروڑوں روپے نکل آئے

اسلام آباد (پی این آئی)مٹیاری موٹروے فراڈ کیس میں اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد سے 42 کروڑ روپے برآمد کرلیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق اینٹی کرپشن سندھ نے ملزم سابق ڈپٹی کمشنر عدنان رشید کی نشاندہی پر اسسٹنٹ کمشنر ہاؤس سعید آباد میں کارروائی کی جہاں سے 42 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی۔دوسری جانب حیدرآباد اور سکھر موٹروے منصوبہ کرپشن کیس میں گرفتار مٹیاری کے ڈپٹی کمشنر عدنان رشید اپنے حصے کی رقم دینے کو تیار ہوگئے۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق گرفتار ڈپٹی کمشنر عدنان رشید اپنے حصے کی رقم دینے کو تیار ہوگئے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق عدنان رشید رقم واپسی کے بدلے رہائی مانگ رہے ہیں، عدنان رشید پہلے پیسے واپس کریں، پھر قانون کے مطابق اس کی مدد کریں گے۔اینٹی کرپشن  نے 83 کاشتکاروں کو ملنے والے 55 کروڑ روپے کا بھی سراغ لگانے کا دعوی کیا ہے۔محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق زمینداروں کو 55 کروڑ روپے کی ادائیگی پر دستخط کروائے گئے، 40

فیصد کٹوتی کی گئی۔قبل ازیں سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں پونے دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن میں معطل ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کر کے حیدرآباد منتقل کر دیا گیا ۔ چند گھنٹے قبل چیف سیکرٹری سندھ نے کرپشن کے الزام میں ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشید کو عہدے سے فارغ اور اسسٹنٹ کمشنر نیو سعید آباد منصورعباسی کو معطل کردیا تھا

رپورٹس کے مطابق لینڈ ایکوزیشن آفیسر منصور عباسی موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز سکھر حیدرآباد موٹر وے منصوبے کی رقم میں پونے 2 ارب روپے کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا۔ دستاویزات کے مطابق زمین کی خریداری کے لیے این ایچ اے نے سال 2020 میں 4 ارب 9 کروڑ روپے جاری کیے، سابق ڈپٹی کمشنر نیکرنٹ اکانٹ کے بجائے سیونگ اکانٹ میں رقم منتقل کرائی، سیونگ اکائونٹ کی وجہ سے 2 سال تک منصوبے کے لیے رقم نہیں نکلوائی جاسکی۔

دو سال بعد سابق ڈپٹی کمشنر نے لینڈ اکیوزیشن افسرکے اکانٹ میں رقم منتقل کی، لینڈ اکیوزیشن افسر نے 4 ارب 9 کروڑ میں سے ایک ارب 82 لاکھ نکلوائے، لینڈ اکیوزیشن افسر کا دعویٰ ہے کہ ایک ارب 82 لاکھ کی 300 ایکڑ اراضی خریدی۔دستاویزات میں انکشاف ہوا کہ رقم دو سال تک اکانٹ میں رہنے پربینک سے 54 کروڑ روپےکا منافع ہوا، اس حوالے سے سابق ڈپٹی کمشنر مٹیاری عدنان رشیدکے مطابق 54 کروڑ روپے منافع کی رقم بھی جوں کی توں پڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close