اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان نے سفارتی محاذ پر ایک اور کامیابی حاصل کرلی۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا نے پاکستان کے لیے ویزہ آفس ابوظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کردیا۔ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق پاکستانی نژاد رکنِ پارلیمنٹ شفقت علی نے تصدیق کر دی۔ شفقت علی کا کہنا تھا کہ کینیڈا کی حکومت نے ویزہ آفس اسلام آباد منتقل کرنے کے لئے خطیر رقم مختص کردی ہے۔ خیال رہے 10 سال پہلے کینیڈا نے ویزہ آفس مختلف وجوہات کی بنا پر ابوظہبی منتقل کر دیا تھا۔
دوسری جانب افغانستان سے سفارتی اور تجارتی تعلقات بہتر اور موثر بنانے کا مشن، سفارتی ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر کی قیادت میں وفد منگل کو افغانستان جائے گا۔ افغان وزیر خارجہ اور وزیراعظم افغانستان سے بھی ملاقات کرینگی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں