محمود بھٹی کا انسانیت کی خدمت چھوڑنے کا اعلان، ستارہ امتیاز بھی واپس کر دیا

کراچی (پی این آئی)ایوارڈ یافتہ معروف فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے کہا ہے کہ انسانیت کی خدمت اب چھوڑ دی ہے، دسمبر سے ان کی تمام فلاحی سرگرمیاں ختم ہو جائیں گی۔فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی نے ہیلے کالج آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلاح وبہبود کی سرگرمیوں کے بدلے میں ان پر مقدمات درج کرائے گئے اور وارنٹ گرفتاری بھی جاری ہوئے۔

محمود بھٹی نے کہا کہ غریبوں کیلئے سرگرم اوورسیز پاکستانیوں کی زمینوں پر قبضہ کر لیا جاتا ہے، یتیم خانے کی زمین پر ایک وکیل قابض ہوگیا، جس کیخلاف کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور الٹا ان پرکیس کر دیئے گئے۔ فیشن ڈیزائنر نے کہا کہ مارچ تک انصاف نہ ملا تو بھوک ہڑتال کروں گا، احتجاجا ستارہ امتیاز بھی واپس کر رہا ہوں، اپنی فریاد چیف جسٹس آف پاکستان تک پہنچاؤں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close