عمران خان کی گرفتاری سے بچنے کی کوششیں

پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت کی اکثریت کا عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے کے اعلان پر اپنا فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)تحریک انصاف کی صوبائی قیادت کی اکثریت نے چیئرمین تحریک انصاف و سابق وزیراعظم عمران خان کو فوری طور پر اسمبلیاں نہ توڑنے کا مشورہ دے دیا ۔قومی اخبار روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے درمیان فوری طور پر انتخابات کرانے کے لیے اسمبلیاں توڑنے یا کوئی اور لائحہ عمل طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے۔

اسمبلیاں توڑنے کی صورت میں پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کو سیاسی طور پر کیا فائدہ اور نقصانات ہو سکتے ہیں اس حوالے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے عمران خان کے قریبی رفقاء کا اور سرکردہ رہنماؤں کا بھی مران خان سے مسلسل رابطہ ہے، پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ بدھ یا جمعرات تک اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close