ابھی اسمبلی سے استعفے کا فیصلہ نہیں کیا، پی ٹی آئی سینئر لیڈر کا عمران خان سے اختلاف

کوئٹہ (پی این آئی) 26 نومبر کی شام راؤ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں سے استعفوں کا اعلان کیا تا کہ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کی جا سکے۔ اس سلسلے میں حتمی فیصلہ کسی بھی وقت متوقع ہے تاہم صوبہ بلوچستان کی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ عمران خان کا اعلان اپنی جگہ مگر ابھی تک اسمبلی سے نکلنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین میں ہمارا ہم خیال گروپ ہے۔ ہم خیال دوستوں سے مشورے کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close