زرتاج گل وزیر نے مریم نواز کو کھلا چیلنج کر دیا

لاہور( پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما زرتاج گل نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو کھلا چیلنج دے دیا۔زرتاج گل نے اپنے بیان میں کہا کہ مریم نواز کوئی بھی حلقہ چن لے۔عمران خان کی یہ شیرنی تمہیں گھر میں گھس کر شکست دے گی۔

دوسری جانب ترجمان وزیر اعلی پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے،اس فیصلے نے بونے اور چور ڈاکوئوں کے پائوں تلے سے زمین کھینچ لی ہے۔ اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کی تہس نہس کر دی ہے،راولپنڈی کی عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ،لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا،عمران خان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لئے فوری انتخابات نا گزیرہیں،کرائے کے حکمران انتخابات میں آنے سے بھاگتے ہیںکیونکہ ان کو معلوم ہے کہ انتخابات میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close