اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ و سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنا علاج لاہور کے شوکت خانم سے ہی مکمل کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے پنڈی جلسے کے بعد بنی گالہ جانے کے بجائے لاہور واپسی کا سفر اختیار کیا جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتاری کے خوف سےلاہور گئے ہیں اوراپنی رہائش زمان پارک کو سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں۔
تفصیل کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی راولپنڈی سے لاہور جانے کی اندروانی کہانی سامنے آئی ہے،ذرائع نے بتایا کہ عمران خان اپنا علاج شوکت خانم کے علاؤہ کسی اور ہسپتال سے نہیں کروانا چاہتا،سابق وزیر اعظم اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے لیے لاہور کو مرکز بنانا چاہتا ہے،نئی سیاسی چال بھی یہاں سے چلنا چاہتا ہے،عمران خان خود کو بنی گالہ کی بجائے لاہور میں زیادہ محفوظ سمجھتا ہے،ذرائع نے بتایا کہ سابق خاتون اول بشری بی بی نے بھی پہاڑیوں سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا،حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان گرفتاری کے خوف سے بنی گالہ نہیں آیا۔
عمران خان کے متنازعہ بیانات کی وجہ سے اسے حراست میں لیا جاسکتا ہے، حالیہ تبدیلی کی وجہ سے بھی اب لاہور زیادہ محفوظ رہے گا،عمران خان کو الیکشن جلد کروانے سمیت کسی بھی کیس میں ریلیف کی کوئی ضمانت نہیں دی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں