کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علامہ سید محسن کاظمی نے چیئر مین عمران خان کے اسمبلیوں سے استعفوں کے فیصلے کو غیر دانشمندانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ااسمبلی میں واپس جانا چاہیے اور بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرناچا ہیے۔
جس کی اسوقت اشد ضرورت ہے بلکہ مستقبل میں آنے والی مشکلات سے بچنے کے لیئے ابھی اسمبلیوں میں جانا ضروری ہے سیاسی فیصلے جلد بازی میں نہیں کیے جاتے بلکہ نہایت تحمل اور سوچ بچار کے بعد کیے جاتے ہیں، ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، علامہ سید محسن کاظمی کا کہنا تھا کہ سیاست میں قدم نہایت پھونک پھونک کر اٹھایا جاتا ہے قومی اسمبلی، کے پی کے اور گورنرسندھ کے استعفیٰ کا فیصلہ بھی جلدبازی میں کیا گیا جس کا فائدہ پی ٹی آئی کو نہیں بلکہ کسی اور سیاسی جماعت کو ہوا، پنجاب اور کے پی کے سے استعفوں کے بجائے اسمبلیوں کو تحلیل کردیا جائے تو بہتر ہو گا کیونکہ اگر صرف استعفے دیئے جاتے ہیں تو دیگر سیاسی جماعتیں جوڑ توڑ کر کہ اپنی صوبائی حکومتیں بنا سکتی ہیں جس کا خمیازہ تحریک انصاف کو آئندہ عام انتخابات میں بھگتنا پڑسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے اور پورے ملک کی قوم پی ٹی آئی کی جانب دیکھ رہی ہے اس وقت میں پی ٹی آئی کی جانب سے کو ئی بھی غلط فیصلہ حالات کو یکسر بد ل سکتا ہے، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرنے کے لیئے ہر حربہ استعمال کریگی کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ یہ ان کی آخری حکومت ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی سیاست ہمیشہ کے لیئے دفن ہوجائیگی عام انتخابات میں عوام ا ن تمام جماعتوں کو مسترد کردیں گے لیکن اس وقت قومی اسمبلی میں ایک مضبوط اپوزیشن کی ضرورت ہے جو حکومت کی نااہلیوں اور ناقص پالیسیوں سے ہونے والے نقصانات سے عوام کو آگاہ کرسکے اور ان کو اپنی من مانی کرنے سے روکتے ہوئے حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کرے۔
انہوں نے کہا کہ میں درخواست ہوں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے کہ وہ استعفیٰ اور اسمبلیوں کو تحلیل کرنے کے ارادے کو موخر کریں اور بلدیاتی الیکشن کے لیئے بھرپور تحریک چلائیں ان کی مکمل صحتیابی میں ابھی کچھ وقت لگ سکتا ہے عوامی رابطے کو برقرار رکھیں اللہ پاک کامیابی دینے والا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کسی اہم شخصیت نے خان صاحب کو شدید صدمہ پہنچایا ہے کیونکہ استعفوں کا فیصلہ غیر متوقع تھا ایک مخلص کارکن ہونے کی حیثیت سے عمران خان سے ملنے کی کوشش کروں گا کیونکہ عمران خان ایک مخلص اور ہیرا لیڈر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں