اعظم سواتی کے خلاف ایک اور شہر میں مقدمات درج کر لئے گئے، مدعی کون بنا؟

کراچی(آئی این پی)سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کے معاملے پر تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج کر لیے گئے، کراچی کے مختلف تھانوں میں اعظم سواتی کے کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، کلفٹن، درخشاں، اورنگی تھانے میں مقدمات درج کیے گئے،تینوں مقدمات شہریوں کی مدعیت میں درج کیے گئے، ایک مقدمہ ضلع جنوبی میں شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا، مدعی طارق آرائیں کے مطابق ٹوئٹ سے نفرت پھیل سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close